تعارف

کوہ نور ملز لمیٹڈ انیس سو ستیاسی میں معرض وجود میں آنے والی ایک چھوٹی سی ویونگ مل آج تین بڑے کاروباری اداروں، ویونگ، ڈائنگ اور پاور جنریشن کو وسیع پیمانے پر چلا رہی ہے۔کمپنی اپنے متعلقہ صنعتوں کے اندر اہم کردار ادا کرنے والے کاروبار کی ایک پورٹ فولیو رکھتی ہے اور اسے ترقی دے رہی ہے۔کسٹمر کی ضروریات کو سمجھنے اور اپنے صارفین کوبہتر مصنوعات فراہم کرنے کے لئے کوہ نور ملز جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔ اس کی مصنوعات کی رینج گریج فیبرک سے تیار فیبرک تک ہے۔

سات بلین پاکستانی روپے سے زائد سالانہ ٹرن اوور کے ساتھ، آج کوہ نور ملز نے سترہ سو سے زائد ملازمین کو روزگار دیا ہوا ہے۔ کوہ نور ملز حفاظت، ماحول اور صحت کے لئے اپنے عہد پر سمجھوتہ کیے بغیر صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے اعلی اقدار تخلیق کرنے کا مقصدرکھتی ہے۔اسکا وژن پاکستان کی معیشت میں پائیدار بنیادوں پر ایک با معنی کردار کی نمائش اور ایک منافع بخش کمپنی بننا ہے۔

 

وژن
صنعتی معیارات کے لحاظ سے اور اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں پاکستان کی معیشت میں پائیدار بنیادوں پر ایک بامعنی کردار کی نمائش کرتے ہوئے منافع بخش کمپنی بنے رہنا کمپنی کا وژن ہے۔

مشن
کمپنی، اپنے گاہکوں، سپلائرز اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے بہترین معروف جدیدٹیکنالوجی، صنعت کے بہترین طریقوں، انسانی وسائل اور جدید مصنوعات اور خدمات اوران کی فروخت کو منظم کرنے اور سورسنگ کے ایک مسلسل عمل، ڈویلپمنٹ اور نفاذکے ذریعے اپنامقصد حاصل کرناکمپنی کا مشن ہے۔

 

کاروباری سرگرمیاں
کمپنی بنیادی طور پر ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کورنگ ویونگ، بلیچنگ، ڈائنگ، خریداری،فروخت میں اور دوسری صورت میں دھاگہ، کپڑا اور خام کپاس اور مصنوعی فائبر سے بننے والے کپڑے میں ڈیلنگ اوربجلی پیدا اور سپلائی کرنے کے کاروبار میں مصروف عمل ہے۔

قانونی حیثیت
کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ پر پبلک لسٹڈ کمپنی کے طور پر درج ہے اور اس کے حصص کی ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر کے تحت تجارت کی جاتی ہے۔

 

0658184-6:قومی ٹیکس نمبر

0017194:کمپنی رجسٹریشن نمبر

KML :اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی علامت

 

 

 

 

مرکزی صفحہ

 

 

مرکزی صفحہ

 

 

کوہِ نُورمِلز لیمیٹد

8 کلو میٹر، مانگا رائے ونڈ روڈ، ڈسٹرکٹ قصور۔ٓ

یو۔اے۔این نمبر941  941 111 42 92

انگلش ویب سائٹ